5 نومبر 2013 - 20:30
سپاہ پاسداران نے ایران پر امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی مذمت کی

سپاہ پاسداران میں نمائندہ ولی فقیہ کے مشیر یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی پالیسی گذشتہ چونتیس برسوں سے جاری ہے۔

ابنا: جنرل یداللہ جوانی نے تہران کے اخبار ہمشہری سے گفتگو میں جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں حالیہ پیش آنے والے دہشتگردانہ واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چونتیس برسوں میں امریکہ نے ایران پر دباؤ باقی رکھنے کےلئے کوئي بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کرکے ایران میں بدامنی کا پروپیگنڈا کیا ہے لیکن مغرب اور امریکہ کی تمام تر کوششوں کےباوجود وہ کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

.......

/169